17 مئی 2012 - 19:30

شام میں اغوا کیے جانے والے سات انجنئرز میں سے دو جمعرات کی صبح تہران کے امام خمینی ﴿رہ﴾ ائرپورٹ پر پہنچ گئے.

ابنا: ارنا کے مطابق"احمد سھرابی کرت آباد" اور "مجید قنبری بید رومی" کو 20 دسمبر کو شام کے صوبے حمص سے جوندر پاور پلانٹ کے راستے سے اغوا کیا گیا تھا.

دونوں مغوی ایرانیوں کو رہایی پانے کے بعد انقرہ میں ایران کے سفارتخانے کی تحویل میں دیا گیا، تا کہ انہیں ایران بھیجا جاسکے -

ایران پہنچنے پر دونوں انجنئرز کا پر تباک استقبال کیا گیا، اس موقع پر ایرانی وزارت خارجہ، وزارت پانی و بجلی اور "ماپنا" گروپ کے نمائندگان بھی موجود تھے.

ایران کی وزارت خارجہ کے شعبہ قونصلیٹ امور اور سمندر پار ایرانیوں کے سکریٹری "حسن قشقاوی" نے اس موقع پر ایرانی انجنئرز کی رہائی کے حوالے سے ترکی حکومت کی کوششوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اور ترکی کی مشترکہ کوششوں سے اغوا شدہ دیگر ایرانی انجنئرز بھی جلد اپنے گھروں کو واپس پہنچ جائیں گے.........

/169